محر م الحرام کے لیے ضابطہء اخلاق اور انتظامات کی فہرست جاری کر دی ہے، ڈپٹی کمشنراٹک

21

اٹک۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ تمام افسران نواوردس محرم کوہیڈ کوارٹر پر موجود ہوں اس کےعلاوہ ضلعی انتظامیہ اٹک نے حکومت پنجاب کی ہد ایات کی روشنی میں محر م الحرام کے لیے ضابطہء اخلاق اور انتظامات کی فہرست جاری کر دی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں محرم الحرام کے ا نتظامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل انیل سعید، اسسٹنٹ کمشنرز،چیف افسران، ایکسسینز بلڈنگ،ہائی ویز،ایس ڈی اوز واپڈا وسوئی گیس،ضلعی ٹریفک آفیسر پاکستان ارمی ورینجرز اوردیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجودتھے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ جلوس اور مجالس کے منتظم،ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوں گے۔صرف لائسینس یافتہ اور روایتی جلوس ضابطہء اخلاق کے مطا بق برآمد ہو ں گے۔سیکورٹی کے انتظامات ضلعی پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ذمہ ہوں گے۔

جلوس اور مجالس کی جگہ کی سویئپنگ کے لیے محکمہ شہر ی دفاع،طبی سہولیات کے لیے محکمہ صحت اور ریسکیو1122،آگ سے نبرد آزما ہونے کے لیے فائر بر یگیڈاور سی او ایم سی،سٹر یٹ لائٹس کے لیے ایکسیئن بلڈنگ اور تمام چیف افسران،جلوس کے را ستوں کی صفائی کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور تمام چیف افسران،متبادل روشنی کے انتظامات کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،واپڈا کے انتظامات کے لیے ایکسئین آئیسکو،تمام اسسٹنٹ کمشنرز،وال چاکنگ اور دیگر متعلقہ مواد کی صفائی کے لیے ضلعی پولیس،چیف افسران اورڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گو رنمنٹ،کنٹرول رومز کے قیام کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور اے ڈی سی جی، قانون نافذ کر نے والے اداروں کی رہا ئش کے لیے سی ای او ایجوکیشن،ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز،قانون نافذ کر نے والے اداروں کے لیے ٹر انسپورٹ کے انتظامات کے لیے اے ڈی سی فنانس،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے،کیئر ٹیکر ڈی سی آفس،ٹر یفک پلان کے لیے ڈی ایس پی ٹر یفک،جلوس کے راستوں میں آنے والے تعلیمی اداروں کی بندش کے لیے سی ای او ایجوکیشن

ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز اور ڈسٹر کٹ مینیجر ٹیوٹا،تمام جلوس اور مجالس کی براہ راست کوریج کے لیے ایکسیئن بلڈنگ اور ایس این اے، تحصیلو ں میں ہیلی پیڈز کی تیاری کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،واک تھرو گیٹس کی مر مت کے لیے چیف افسران اور کیئر ٹیکر ڈی سی آفس،تمام جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے نگرانی کے لیے اے ڈی سی فنانس،ایس این اے اور کیئر ٹیکر ڈی سی آفس،ضابطہء اخلاق پر عمل درآمد کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرزذمہ دار ہوں گے۔تمام انتطامات کی نگرانی کے لیے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فوکل پر سن ہو ں گے۔