وزیر مملکت طلال چوہدری کی افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن یو این اے ایم اےکی سربراہ ڈینائس ولمین سے ملاقات

55
وزیر مملکت طلال چوہدری کی افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن یو این اے ایم اےکی سربراہ ڈینائس ولمین سے ملاقات

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں سمیت تمام غیر ملکی شہریوں کے ساتھ بھائیوں جیسا سلوک برتا ہے، ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت دنیا بھر کے شہریوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن یو این اے ایم اے کی سربراہ ڈینائس ولمین سے اہم ملاقات کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن یو این اے ایم اے کی سربراہ ڈینائس ولمین سے جمعرات کو یہاں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں شہریوں کے ساتھ بھائیوں جیسا سلوک برتا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت دنیا بھر کے شہریوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ڈینائس ولمین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات اور قربانیوں کو سراہا۔