‘ہم سب آپ کو بہت یاد کریں گے’: ڈیوگو جوٹا کی ناگہانی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا ٹویٹ

52

لزبن۔3جولائی (اے پی پی):پرتگالی فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کو کار حادثے میں ہلاک ہونے والے اپنی ٹیم کے ساتھی ڈیوگو جوٹا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہم سب آپ کو بہت یاد کریں گے۔” لیورپول اور پرتگال کے سٹار کھلاڑی ، 28 سالہ ڈیوگو جوٹا ، اپنے چھوٹے بھائی آندرے کے ساتھ اس وقت ہلاک ہو گیا جب ان کی گاڑی سپین کے ایک موٹر وے پر الٹ گئی اور اس میں آگ میں بھڑک اٹھی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ایکس پر لکھا کہ "اس کا کوئی مطلب نہیں کہ ہم صرف قومی ٹیم کے ساتھ تھے (انہوں نے گزشتہ ماہ نیشنز لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا)، آپ نے حال ہی میں شادی کی تھی۔ "آپ کے خاندان، آپ کی بیوی کے لیے، میں اپنی تعزیت بھیجتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔ سکون سے رہو، ڈیوگو اور آندرے، ہم سب آپ کو بہت یاد کریں گے۔”