جہالت کی انتہا، سفاک افراد نے نومولود بچی کو دفن کردیا

28
جہالت کی انتہا، سفاک افراد نے نومولود بچی کو دفن کردیا

فیصل آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):جہالت کی انتہا، سفاک افراد نے نومولود بچی کو دفن کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ لماں پنڈ میں مبینہ طور پر نامعلوم سفاک افراد نے نومولود بچی کو زندہ دفن کردیا ۔شہریوں کے پہنچنے تک ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،

شہریوں کی جانب سے گڑھا کھود کر زمین میں دفن کی گئی بچی کو نکال لیا گیاجو کہ دم توڑ چکی تھی۔ شہری کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ سے بچی کی لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال مارچری منتقل کردیا۔

پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 752/25 درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔