پشاور ، ناصر باغ میں نامعلوم افراد کا پولیس چوکی پر دستی بموں سے حملہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پولیس

56

پشاور۔ 04 جولائی (اے پی پی):پشاور کے علاقہ ناصر باغ میں پولیس چوکی ریگی پر دستی بموں سے حملہ کیاگیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ناصر باغ کے علاقہ ریگی میں پیش آیا جہاں پولیس چوکی ریگی پر دو نامعلوم موٹر سائیکل افراد نے یکے بعد دیگرے دو دستی بم پھینکے ۔

نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکنے گئے دستی بم زور داردھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔دھماکوں کے نتیجے میں چوکی اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ۔نامعلوم موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔