وزیراعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے کانفرنس ہال پہنچ گئے

47
Prime Minister

خانکندی۔4جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے کانفرنس ہال پہنچ گئے، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم کا روایتی انداز میں پرتپاک خیرمقدم کیا، دونوں رہنمائوں نے پرتپاک مصافحہ کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کانفرنس میں اپنے کلیدی خطاب کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔وزیراعظم علاقائی روابط، تجارت اور پائیدار ترقی کے فروغ کے اقدامات کو اجاگر کریں گے۔

ایس سی او کے 17ویں سربراہی اجلاس میں پاکستان ،ترکیہ، ایران ، افغانستان، آذربائیجان، قازقستان ، کرغزستان،تاجکستان،ترکمانستان اور ازبکستان شریک ہیں ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سمٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔