غزہ کے لوگ جہنم سے گزر چکے ہیں، ان کی سلامتی چاہتا ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

46

واشنگٹن ۔4جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ جہنم سے گزر چکے ہیں، میں ان کے لئے سلامتی چاہتا ہوں ۔ العربیہ کے مطابق ایئر فورس بیس "اینڈروز” سے ریاست آئیووا روانہ ہوتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ غزہ کے لوگوں کو تحفظ حاصل ہو اور یہی سب سے اہم بات ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں غزہ کے شہریوں کے لئے امن و امان چاہتا ہوں، وہ جہنم سے گزر چکے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیاجنگ بندی کی تجویز کو منظور کر لیا ہے، تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معلوم ہو جائے گا۔