اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا دورہ کیا اور انجینئرنگ شعبے میں اصلاحات کا جائزہ لیا۔ جمعہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے ڈاکٹر نکہت شکیل کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے انجینئرنگ شعبے میں اصلاحات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر نکہت شکیل خان کو پی ای سی کے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے ڈاکٹر نکہت شکیل خان کو ریگولیٹری ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان کو آئی پی ای اے کی رکنیت میں 6 سال کی توسیع مل گئی ہے۔ چیئرمین پی ای سی نے کہا کہ توسیع سے پاکستانی انجینئرز کیلئے عالمی سطح پر مواقع پیدا ہوں گے۔
چیئرمین پی ای سی نے پارلیمانی سیکرٹری کو چین کے ساتھ معاہدے پر بریفنگ دی اور کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل میں اصلاحات کیلئے کام جاری ہے۔ چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈرائیو کے تحت سمارٹ پی ای سی اقدامات جاری ہیں۔انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ ینگ انجینئرز نیشنل فورم ، پی ای سی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، 45 ہزار انجینئرز کے لئے جنریٹیو اے آئی ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے۔ انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ اوورسیز انجینئرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے بیرین گین پورٹل تشکیل دیا گیا ہے، ملک میں انجینئرنگ تعلیم کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے کام جاری ہے۔ ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے پاکستان انجینئرنگ کونسل میں اصلاحات کے عمل کو سراہا
اور کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ای سی کی جانب سے ڈاکٹر نکہت شکیل خان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔