لیاری بغداد میں گرنے والی پانچ منزلہ عمارت کے ملبے سے 7 لاشیں اور8 زخمیوں کونکال لیاگیا

9
لیاری بغداد میں گرنے والی پانچ منزلہ عمارت کے ملبے سے 7 لاشیں اور8 زخمیوں کونکال لیاگیا

کراچی۔ 04 جولائی (اے پی پی):کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5منزلہ عمارت گرنے کے حادثے میں اب تک 7 لاشیں اور8 زخمیوں کوملبے سے نکال لیاگیاہے،عمارت کو2022میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ناقابل رہائش قراردے دیاتھا لیکن مکینوں نے بلڈنگ خالی نہیں کی تھی۔وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے جائے حادثے کا دورہ کرتے ہوئے جمعہ کو میڈیا کوبتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے جو واقعے کی رپورٹ اورساتھ ہی غفلت برتنے والوں کا بھی تعین کرے گی ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس بی سی اے کوشہربھر کی بوسیدہ عمارتوں کی تفصیلات اکٹھی کرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ لیاری میں پیش آنے والے حادثے کے بعد ریسکیوادارے بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے،پولیس اوررینجرزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ریسکیوحکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دب کرسات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چارخواتین سمیت آٹھ افراد کوملبے سے نکال کر سول اسپتال منتقل کیا جاچکاہے

،حادثے میں عمارت سے جڑی منزل کا زینہ بھی گرپڑا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ ملبے کے نیچے مزید لوگ ہوسکتے ہیں۔اس موقع پر میئرکراچی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ متاثرہ عمارت خالی کرنے کے لئے ایس بی سی اے نے 4بار نوٹسزجاری کئے لیکن مکین بلڈنگ چھوڑنے کوتیارنہیں تھے۔ریسیکوحکام کا کہناہے کہ ملبہ اٹھانے کا کام مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔