پاکستان اور آذربائیجان نے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

69
پاکستان اور آذربائیجان نے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

خانکندی ۔4جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان نے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے ہیں، اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور آبی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور گلیشیئر پگھلنے جیسے مسائل پر توجہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری اور آبی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

رکن ممالک نے گلیشیئر پگھلنے جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق ملاقات نہایت مفید اور نتیجہ خیز رہی۔ پاکستان اور آذربائیجان نے پاکستان میں دو ارب ڈالر سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ مستقبل میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھایا جائے گا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری پر صدر الہام علیوف کا شکری گزار ہوں۔