اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار کی حدود میں آٹھ محرم الحرام کا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر زینب پر اختتام پذیر ہوا ۔پولیس ترجمان کے مطابق جلوس کے آغاز سے لے کر اختتام پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موجود رہے،جلوس/مجالس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخل ہونے دیا گیا
،جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا گیا تھاجبکہ سیف سٹی میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے نگرانی کی جاتی رہی، ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔