امریکی صدرسے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، غزہ جنگ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

34
Saudi Defense Minister
Saudi Defense Minister

واشنگٹن ۔5جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں ایران کی صورتحال اور خطے کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

العربیہ کے مطابق یہ بات چیت اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں پیر کو متوقع ملاقات سے پہلے ہوئی ہے، ٹرمپ انتظامیہ آنے والے مہینوں میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ کروانے کے لیے پر عزم ہے۔

امریکی صدر سے ملاقات کے بعد سعودی وزیر دفاع نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے فون پر گفتگو کی۔