شہری دریاؤں،نہروں اور نالوں میں نہانے سے گریز کریں ، ڈپٹی کمشنر صوابی

44

پشاور۔ 05 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) قمر نے قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے ہنڈ اور ملحقہ علاقوں کے مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کے ذریعے شہریوں کو دریاؤں،نہروں اور نالوں میں نہانے اور تیرنے سے متنبہ کیا.

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریا کنارے پٹرولنگ بھی کی گئی اور پانی میں نہانے والے لوگوں جن میں بچے بھی شامل تھے، وہاں سے ہٹا کر صورتحال کی سنگینی سے اگاہ کیا اور دوبارہ پانی میں داخل ہونے سے منع کیا۔یاد رہے کہ تربیلہ سے اضافی پانی کے اخراج کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔