لاہور۔5جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرگڑھ کے قریب ٹریلر اور بس کے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔