رومانیہ میں ریچھ نے ایک سیاح کو حملہ کرکے مار دیا، کچھ دیگر قبل کی ویڈیو آگئی

59
bear attacked
bear attacked

بخارسٹ۔6جولائی (اے پی پی):سرکاری ذرائع کے مطابق رومانیہ کے کارپیتھین پہاڑوں میں ٹرانسفاگاراسن ٹریل پر ایک بڑے بھورے ریچھ کے حملے میں ایک اطالوی سیاح ہلاک ہو گیا۔

دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق رومانیہ کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ 48 سالہ سیاح نے ریچھ کو اس کے بچوں کی موجودگی میں کھانا پیش کر کے خطرناک فعل کا ارتکاب کیا تھا۔ سیاح اس واقعے سے پہلے ریچھوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہا تھا۔ ایک تصویر میں وہ ریچھوں میں سے ایک کے سامنے مسکراتا ہوا نظر آیا۔اگلے دن وہ اس علاقے میں واپس آیا اور ایک مادہ ریچھ اور اس کے بچوں کے پاس پانچ منٹ تک کھڑا رہا۔

انہیں کھانا کھلانے کی کوشش کی۔ ماں نے اس پر حملہ کیا اور اس کی لاش کو تقریباً 60 میٹر لمبی نالی میں گھسیٹتے ہوئے مار ڈالا۔ عینی شاہدین نے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو کال کی اور مقتول کی لاش نکال لی گئی۔ اس کا موبائل فون مل گیا جس میں اس کے آخری لمحات کی یہ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں۔

بعد میں ریچھ کو رومانیہ کے قوانین کے تحت گولی مار دی گئی ، یہ قوانین انسانی موت یا چوٹ سے براہ راست تعلق رکھنے والے جنگلی جانوروں کو مارنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ٹرانسفاگاراسن ہائی وے کارپیتھین پہاڑوں میں واقع ہے۔ اسے اپنی قدرتی فطرت کے لیے جانا جاتا ہے، یہاں ریچھوں کی کثرت ہے۔