سیالکوٹ،ریسکیوز دس محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس و مجالس میں ایمرجنسی میڈیکل کوریج فراہم کر رہے ہیں،ترجمان

46
Rescue 1122
Rescue 1122

سیالکوٹ ۔ 06 جولائی (اے پی پی):دس محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس و منعقدہ مجالس میں ریسکیورز ایمرجنسی میڈیکل کوریج مہیا کر رہے ہیں۔ترجمان ریسکیو 1122سیالکوٹ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر/ ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد کی زیر قیادت اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی ریسکیورز و ریسکیو اسکاوٹس ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں 10 محرم الحرام کی مناسبت سے ضلع بھر میں 26 اہم امام بارگاہوں و جلوسوں میں میڈیکل کوریج مہیا کر رہے ہیں۔

ریسکیورز و ریسکیو اسکاوٹس پر مشتمل موبائل میڈیکل ٹیمیں جلوس کے ساتھ موجود رہیں گی تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔جلوس و مجالس کی کوریج کے لیے ایمبولینسز بھی ہمہ وقت جود رہیں گی،تا کہ زنجیر زنی کرنے والے عزاداروں کو بروقت ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کہ بعد ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔ ریسکیو اسکاوٹس ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیر نگرانی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ریسکیو ایمبولینسز کے ہمراہ پرائیویٹ اور این جی اووز کی ایمبولینسز بھی شامل ہیں۔