ماسکو ۔6جولائی (اے پی پی):روس کے ٹرانس بائیکل ریجن میں ایک این-2 شہری طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد کم از کم دس افراد زخمی ہو گئے ۔ تاس کے مطابق علاقائی ہسپتال کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ زخمی ہو نے والوں کی تعداد 10 زخمی ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے اور آٹھ زخمیوں کی حالت معمولی ہے۔
مقامی ایمرجنسی سروسز نے پہلے اطلاع دی تھی کہ 6 جولائی کو روس کے ضلع چیٹا میں ٹیک آف کے تقریباً 16 منٹ بعد ایک An-2 طیارہ کریش لینڈ کر گیا۔