سعودی عرب ، فلائی ناس کا ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازیں یکم اگست سے شروع کرنے کا اعلان

51
Saudi Arabian airline Flynas
Saudi Arabian airline Flynas

ریاض ۔7جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی معروف لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے یکم اگست سے ریاض اور ماسکو کےدرمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں پیر، بدھ اور جمعے کو چلیں گی۔

فلائی ناس، دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست فضائی سفر کےلیے مسافروں ایک اضافی اور آسان آپشن فراہم کرے گی۔ماسکو کے فلائی ناس کے نیٹ ورک میں شامل ہونے سے روسی شہریوں کےلیے سعودی عرب آنے، اس کی تاریخ، پرکشش سیاحتی مقامات جیسے الدرعیہ، العلا اور بحیرہ احمر کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔یہ اقدام فلائی ناس کی ترقی اور توسیع کےلیے سٹرٹیجک پلان کے فریم ورک کا حصہ ہے۔

سعودی ایوی ایشن کی حکمت عملی 250 بین الاقوامی مقامات کو مملکت سے جوڑنے کے ساتھ 2030 تک 330 ملین مسافروں تک پہنچنے اور سالانہ 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنے میں مدد دے گی۔یاد رہے فلائی ناس مملکت سے وسطی ایشیا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے والی سب سے بڑی سعودی ایئرلائن ہے۔