ریاض ریجن میں 380 ملین ریال کی لاگت سے 6 سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کا ا ٓغاز

45
Prince Faisal bin Bandar
Prince Faisal bin Bandar

ریاض۔7جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 380 ملین ریال کی لاگت سے 112 کلومیٹر لمبی چھ نئی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد نقل و حمل کو بہتر بنانا اور مملکت کے ویژن 2030 کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے، ان منصوبوں میں وادی الدواسر میں شمالی رنگ روڈ کی تکمیل ہوگی، یہ 52 کلومیٹر کے روڈ کی لاگت 166 ملین ریال ہوگی۔

الخرج/القویعیہ کی دوہری سڑک کی تکمیل کی جائے گی، یہ 21 کلومیٹر کی سڑک ہوگی اور اس کی لاگت 145 ملین ریال ہوگی۔سیمنٹ فیکٹری کے داخلی راستے اور ضرما/شقراسڑک کو جوڑنے والا اوور پاس بھی ہے، ایک کلومیٹر طویل بائی پاس کی لاگت 24 ملین ریال ہوگی۔ سعد عشیرہ اور عشیرہ/ جلاجل سڑکوں پر بقیہ کاموں کی تکمیل ہوگی اور الصخیر اور ابا خصیفہ فارمز میں سنگل لنک روڈ کی کی تعمیر ہوگی ، یہ 12 کلومیٹر طویل سڑک ہے جس پر لاگت 21 ملین ریال آئے گی۔

العیدانیہ اور الصقرہ کو عفيف/ظلم مرکزی سڑک سے جوڑنے والی سڑک کی مسافت 23 کلومیٹر اوراس کی لاگت 17 ملین ریال ہے۔ ام رجوم/حفر العتش سڑک کی تکمیل پر 7 ملین ریال لاگت آئے گی اور اس سڑک کی طوالت تین کلومیٹر ہے۔ریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے زور دیا کہ یہ منصوبے قیادت کی جانب سے سعودی عرب کے تمام علاقوں کی ترقی کے لئے کی جانے والی حمایت اور توجہ کی عکاسی کرتے ہیں جو ویژن 2030 کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے اہداف کے مطابق ہے۔