پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،کے ایس ای 100 انڈیکس 1705 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 33 ہزار 654 پوائنٹ پر پہنچ گیا

60
Pakistan Stock Exchange
Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا، ابتدائی لمحات میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1705 پوائنٹس(1.29 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 33 ہزار 654 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ پیر کو مارکیٹ کھلتے ہی مثبت آغاز کے ساتھ کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1705 پوائنٹس (1.29فیصد)اضافہ ہوا اور وہ 1,33,654 کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز( یعنی جمعے کو )مارکیٹ 1,31,949 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ کاروبار کے ابتدائی گھنٹے میں ہی انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ میں جاری مثبت رجحان کی غمازی کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں پر مثبت ردعمل آ رہا ہے ،مہنگائی کی شرح میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کارپوریٹ سیکٹر کے مثبت نتائج ہیں۔