سنجوگ گپتا آئی سی سی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

56
Sanjog Gupta
Sanjog Gupta

دبئی۔7جولائی (اے پی پی):انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنجوگ گپتا نے پیر کو چیف ایگزیکٹوآئی سی سی کی ذمہ داریاں سنبھالی ۔سنجوگ گپتایہ ذمہ داریاں جیوف ایلارڈائس کی جگہ نبھائیں گے، جیوف ایلارڈائس نے 2020 میں عبوری حیثیت میں عہدہ سنبھالنے کے بعد رواں سال جنوری میں عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے ۔

اس عہدے کے لئے 25 ممالک سے 2500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ سنجوگ گپتاکی تقرری مارچ میں شروع کیے جانے والے ریکروٹمنٹ پراسیس کے تحت ہوئی۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ سنجوگ گپتاکھیلوں کی حکمت عملی اور کمرشلائزیشن میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جو کہ آئی سی سی کے لئے انمول ہو گا۔

وہ عالمی کھیلوں کے ساتھ ساتھ ایم اینڈ ای کے منظر نامے کے بارے میں ان کی گہری تفہیم اور کرکٹ کے شائقین کے نقطہ نظر کے بارے میں ان کے مسلسل تجسس اور ٹیکنالوجی کے لئے جذبہ آنے والے سالوں میں اس کھیل کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ہمارے عزائم میں ضروری ثابت ہوگا۔ جے شاہ نے کہا کہ "ہمارا مقصد روایتی دائرہ کار سے آگے بڑھنا اور کرکٹ کو اولمپکس میں ایک باقاعدہ کھیل کے طور پر قائم کرنا، پوری دنیا میں اس کے پھیلاؤ کو بڑھانا اور اس کی بنیادی منڈیوں میں اپنی جڑیں گہرا کرنا ہے۔

آئی سی سی نے کہا کہ اس عہدےکے لئے 25 ممالک کے امیدواروں کی جانب سے 2500 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں ، جو بین الاقوامی اپیل اور پوزیشن کی اہمیت کی عکاسی کرتی ہیں۔امیدواروں میں کھیلوں کی گورننگ باڈیز سے وابستہ لیڈروں سے لے کر تمام شعبوں کے سینئر کارپوریٹ ایگزیکٹوز تک شامل تھے جن میں سے 12 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا،

اور آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ، ای سی بی کے چیئرمین رچرڈ تھامسن، ایس ایل سی کے صدر شمی سلوا اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائکیا پر مشتمل ایک نامزدگی کمیٹی نے متفقہ طور پر سنجوگ گپتا کی سفارش کی ۔ اس کے بعد مزید تشخیص کے بعد اس کی منظوری دے دی، جس کے بعد آئی سی سی کے مکمل بورڈ نے اس کی توثیق کی اور سنجوگ گپتاکو آئی سی سی کا سی ای او مقرر کر دیا گیا ۔