سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

40

لاہور۔7جولائی (اے پی پی):لاہور سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ۔

سول جج محمد رمضان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔ محمد رمضان نے وکالت پریکٹس شروع کرنے کے باعث استعفیٰ دیا۔ سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے 11سال 4ماہ 7دن سروس کی۔