پشاور۔ 07 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں بار اور بنچ کا مثبت کردار معاشرے کی بہتری کے لیئے انتہائی ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ بار کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔
وفد نے جنرل سیکرٹری حیات اللہ کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے ، انصاف کی فراہمی اور مستحکم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے
عدلیہ بحالی کی تحریک میں وکلاء کے ساتھ پیپلز پارٹی کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے ۔ انہوں نے مٹہ بار کے وکلاء کو درپیش مسائل کے حوالہ سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔