تہران۔8جولائی (اے پی پی):ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملکاپنے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لئےتیار ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے امریکی صحافی ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں امریکا کے ساتھ اعتماد کے بحران کا انکشاف کرتے ہوئے کی کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بحال ہو جائے تو ایران کو امریکا کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کیسے یقین کر سکتا ہے کہ امریکا اسرائیل کو دوبارہ ایران پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا؟