سیالکوٹ۔ 08 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 2 افراد زخمی ہو گئے ۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 18 سالہ طاہر اور 60 سالہ محمد رمضان شامل ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔