- Advertisement -
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان چار روزہ سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے۔ بدھ کو وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ 15 سال بعد کسی پاکستانی وزیر کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔ ہوائی اڈے پر ایم او آئی ٹی کے ڈائریکٹر ایشیا اور ویتنام میں سرمایہ کاری و تجارت کے سیکرٹری نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کا مقصد دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ وزیر تجارت ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت سمیت اہم کاروباری شخصیات اور چیمبر کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔
- Advertisement -
- Advertisement -