- Advertisement -
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھارتی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں قتل کو ظلم و بربریت قرار دیا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انڈیا جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لئے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے مگر یہاں بھی اسے عبرتناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام شہید ہونے والے پنجابی بھائیوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومیت کی بنیاد پر بےگناہوں کو قتل کرنا بزدل ، حواس باختہ دشمن کی دم توڑتی سازشوں کا شاخسانہ ہے ریاست ایسے مٹھی بھر عناصر کو سختی سے کچلے گی اور اس مشن میں پوری قوم ریاست اور ریاستی اداروں کے ساتھ ہے۔
- Advertisement -