اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی جولائی 2025ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے کمی کر دی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہوگا۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) …
اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی جولائی 2025ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے کمی کر دی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہوگا۔
ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (جون 2025ء) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 1.72فیصد یا 0.2029ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (مئی 2025ء) کے مقابلے میں0.2913 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا2.68فیصد کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں درآمدی قیمتوں (ڈیلیوری ایکس شپ ) میں کمی کی وجہ سے ہے۔ اوگرا نے منگل کو جاری نوٹیفکیشن میں ایس این جی پی ایل صارفین کے لئے آر ایل این جی کی اوسط فروخت کی قیمت 11.5787 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے 10.5737 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔








