23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی ریجن میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر افواج پاکستان کے جوان...

راولپنڈی ریجن میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر افواج پاکستان کے جوان اور ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

راولپنڈی ۔17جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی نے کہا ہے کہ راولپنڈی ریجن میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر افواج پاکستان کے جوان اور ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں،شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی ریجن میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کا ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے،نالہ لئی کے اطراف نشیبی علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کے انخلاء کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نالہ لئی کے اطراف ہیلی کاپٹرز اور ریسکیو ٹیمیں تعینات ہیں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال میں شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،محفوظ مقامات پر رہیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ۔ہنگامی صورتحال میں مدد کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں