22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںعوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا وزیر اعلی مریم نواز شریف...

عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا وزیر اعلی مریم نواز شریف کا مشن ہے،ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 20 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے صبح 4 بجے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا

،انہوں نے رجسٹر حاضری، ادویات کے سٹاک اور عملے کی موجودگی چیک کی،دو ڈاکٹرز کی غیر حاضری اور غیر تسلی بخش جوابات پر ایم ایس کو دفتر طلب کر لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مشن ہے،

- Advertisement -

انہوں نے مریضوں کو فری ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا،بعد ازاں گراں فروشی کی شکایت پر ڈی سی نے فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا

،انہوں نے خریداروں سے ریٹ اور معیار سے متعلق معلومات حاصل کیں،اور فروٹ منڈی کی نیلامی، صفائی اور قیمتوں کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے منڈی نظام میں بہتری لانے کےلئے احکامات جاری کئے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں