اٹلی کے لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

سٹاک ہوم۔21جولائی (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔اس فتح کے بعد ان کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ اٹلی کے 23 سالہ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 25 سالہ نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی جیسپر ڈی جونگ کو …

سٹاک ہوم۔21جولائی (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔اس فتح کے بعد ان کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ اٹلی کے 23 سالہ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 25 سالہ نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی جیسپر ڈی جونگ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سویڈن میں اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ باسٹاد ٹینس سٹیڈیم میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 23 سالہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 سالہ نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی جیسپر ڈی جونگ کو4-6، 6-3 اور 3-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔