25.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی مسلم لیگ (ن) کی سوشل...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کے متحرک رکن کاشف اعوان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر آمد، مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

- Advertisement -

لاہور ۔21جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کے متحرک رکن کاشف اعوان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے کاشف اعوان اور مرحومہ کے دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کاشف اعوان کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، ماں جیسی عظیم ہستی کا انتقال ایسا غم ہے جس کی کوئی تلافی ممکن نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں