اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کسی بھی امتیازی سلوک کے بغیر شفاف احتساب چاہتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ متعصبانہ ہے، اس لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اسے چیلنج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت …
مسلم لیگ (ن) کسی بھی امتیازی سلوک کے بغیر شفاف احتساب چاہتی ہے، طارق فضل چوہدری
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کسی بھی امتیازی سلوک کے بغیر شفاف احتساب چاہتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ متعصبانہ ہے، اس لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اسے چیلنج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت آئین و قانون کی بالادستی کے ساتھ ساتھ منصفانہ و شفاف احتساب پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری قیادت تمام تر تحفظات کے باوجود خود کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ایک کیس درج ہے جس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرانے سے وہ گزشتہ 3 سال سے گریزاں ہیں۔









