امریکی ریاست کینٹکی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکسنگٹن کے ایک پارک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور4 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق لیکسنگٹن پولیس چیف لارنس ویدرز نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شام کو شہر کے وسط میں واقع چارلس ینگ پارک میں پیش آیا ، جہاں5 افراد کو گولیاں لگیں۔

واشنگٹن۔16اگست (اے پی پی):امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکسنگٹن کے ایک پارک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور4 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق لیکسنگٹن پولیس چیف لارنس ویدرز نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شام کو شہر کے وسط میں واقع چارلس ینگ پارک میں پیش آیا ، جہاں5 افراد کو گولیاں لگیں۔ زخمیوں میں 4 سالہ اور 14 سالہ بچے سمیت4 افراد شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد لیکسنگٹن کے وسطی علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود رہی جبکہ متعدد اردگرد کی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکام نے مشتبہ شخص یا ہلاک ہونے والے فرد کے بارے میں تاحال کوئی معلومات جاری نہیں کیں۔ واقعے کے سلسلے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔