کولمبیا میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 294 ہو گئیں

کولمبیا میں 7.4 شدت کے زلزلے سے اموات بڑھ کر 294 ہو گئیں جبکہ 3,935 افراد زخمی، 320 لاپتہ ہیں۔ شنہوا نے نیشنل یونٹ فار ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ (UNGRD) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے سے 15 محکموں کی 448 میونسپلٹیز میں 54,008 خاندان، یعنی 115,461 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بگوٹا۔16اگست (اے پی پی):کولمبیا میں 7.4 شدت کے زلزلے سے اموات بڑھ کر 294 ہو گئیں جبکہ 3,935 افراد زخمی، 320 لاپتہ ہیں۔ شنہوا نے نیشنل یونٹ فار ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ (UNGRD) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے سے 15 محکموں کی 448 میونسپلٹیز میں 54,008 خاندان، یعنی 115,461 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 66 عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں جبکہ 14,493 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 81,506 کو نقصان پہنچا ہے۔ نیشنل یونٹ فار ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ ادارے نے بتایا کہ کولمبیا کی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کی صلاحیت تاحال متاثر نہیں ہوئی جبکہ حکام اضافی بین الاقوامی امداد کی ضرورت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔