چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کانوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورآئی جی پولیس کو طلب کرلیا

کوئٹہ۔ 21 جولائی (اے پی پی):چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورآئی جی پولیس کو طلب کرلیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ چیف جسٹس نے پرنٹ وسوشل میڈیا پر شائع شدہ خبر اور وڈیو (جس میں مارگٹ ڈیگاری کے مقام پر پسند کی شادی/نکاح کرنے پر …

کوئٹہ۔ 21 جولائی (اے پی پی):چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورآئی جی پولیس کو طلب کرلیا۔

عدالت عالیہ بلوچستان کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ چیف جسٹس نے پرنٹ وسوشل میڈیا پر شائع شدہ خبر اور وڈیو (جس میں مارگٹ ڈیگاری کے مقام پر پسند کی شادی/نکاح کرنے پر ایک جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ کا ذکر ہے )کانوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان کو 22جولائی بروز منگل طلب کیاہے ۔