وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو پنجاب سے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی ماضی میں خدمات قابل تعریف ہیں، حافظ عبدالکریم میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے قابل اعتماد ساتھی ہیں، ان …

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو پنجاب سے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی ماضی میں خدمات قابل تعریف ہیں، حافظ عبدالکریم میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے قابل اعتماد ساتھی ہیں، ان کے ایوان بالا میں آنے سے ایوان کے وقار میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی میں حافظ عبدالکریم کا اہم کردار ہے، گزشتہ دور حکومت میں حج انتظامات کی بہتری کے لیے حافظ عبدالکریم کی خدمات قابل تعریف ہیں۔