اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ پاکستان نے خوراک کی دستیابی کے حوالہ سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سیکورٹی نے نیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچرل پالیسی کے حوالہ سے اقدام اٹھایا ہے جس سے اس شعبہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی، زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ …
پاکستان نے خوراک کی دستیابی کے حوالہ سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ پاکستان نے خوراک کی دستیابی کے حوالہ سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سیکورٹی نے نیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچرل پالیسی کے حوالہ سے اقدام اٹھایا ہے جس سے اس شعبہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی، زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشل ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (این اے آر سی) میں نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کے حوالہ سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے پانی کو محفوظ بنانے اور آبپاشی کے جدید تقاضوں کو اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی کے حوالہ سے مجھے امید ہے کہ تمام شراکت داروں سے مفید تجاویز ملیں گی جس سے ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی اور صوبائی شراکت داروں کے تعاون سے ہم فوڈ سیکورٹی پالیسی کو حتمی شکل دینے کے قابل ہوں گے۔









