بیجنگ۔23جولائی (اے پی پی):چین کے وزیر تجارت وانگ وینتائو نے یورپی کمشنر برائے تجارت و اقتصادی سلامتی ماروس سیفکووچ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی اور باہمی تجارتی و دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت تجارت کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں بتائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں فریقین نے چین یورپی …
چینی وزیر تجارت کی یورپی یونین کے تجارتی کمشنر سے ویڈیو میٹنگ ،باہمی تجارتی و دیگر تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
بیجنگ۔23جولائی (اے پی پی):چین کے وزیر تجارت وانگ وینتائو نے یورپی کمشنر برائے تجارت و اقتصادی سلامتی ماروس سیفکووچ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی اور باہمی تجارتی و دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت تجارت کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں بتائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں فریقین نے چین یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعاون اور متعلقہ اہم امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیر تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کے 18ویں پیکج میں2 چینی مالیاتی اداروں کو شامل کرنے کے حوالے سے سخت احتجاج کیا۔ ■








