متحدہ عرب امارات میں چھ ماہ کے دوران 32 ہزارسے زیادہ غیرقانونی تارکین گرفتار

ابوظہبی ۔23جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں چھ ماہ کے دوران 32 ہزارسے زیادہ غیرقانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شعبہ کسٹم، امیگریشن اینڈ سرحدی سکیورٹی نے کہا ہے کہ چھ ماہ کے دوران 32 ہزار سے زیادہ غیرقانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کرنل سھیل سعید الخییلی نے کہا ہے …

ابوظہبی ۔23جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں چھ ماہ کے دوران 32 ہزارسے زیادہ غیرقانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شعبہ کسٹم، امیگریشن اینڈ سرحدی سکیورٹی نے کہا ہے کہ چھ ماہ کے دوران 32 ہزار سے زیادہ غیرقانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کرنل سھیل سعید الخییلی نے کہا ہے کہ اقامہ قوانین پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

غیرقانونی تارکین کے خلاف مہم کا مقصد امارات سے اس رجحان کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ علاقے کے امن و امان کو مستحکم کیا جائے۔ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ زیرحراست غیرقانونی تارکین میں سے 70 فیصد کو ان کے ملک بھجوا دیا گیا جبکہ باقی افراد کے بارے میں کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔واضح رہے امارات کی جانب سے گزشتہ سال غیرقانونی تارکین کو اصلاح حال کے لیے ایک سال سے زائد کے عرصے کی مہلت دی تھی۔اس دوران ایسے غیرملکی جن کے اقامہ سٹیٹس درست نہیں تھے یہ سہولت دی گئی تھی کہ وہ اپنے معاملات کو درست کرلیں۔