24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے نو منتخب سینیٹر ، سیکرٹری خارجہ...

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے نو منتخب سینیٹر ، سیکرٹری خارجہ اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے نو منتخب سینیٹر حافظ عبدالکریم ، سیکرٹری خارجہ امنہ بلوچ پاکستان چیس فیڈریشن کے نمائندوں اور کھلاڑیوں کے علاوہ یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پارلیمنٹ ہائوس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے حافظ عبدالکریم کو بطور سینٹر حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ سینیٹر حافظ عبدالکریم سیاسی اور سماجی زندگی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کی موجودگی سے ایوان بالا میں قانون سازی میں بہتر معاونت اور رائے ملے گی۔ انھوں نے حافظ عبدالکریم کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا سیکرٹری خارجہ امنہ بلوچ سے ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے وزارت خارجہ کو سفارت کاری کے میدان میں اعلی کارکردگی پر مبارکباد دی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی واضح ہے اور ہم تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام ، امن اور ترقی کے لیے تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر جن اہم پلیٹ فارمز پر سفارت کاری کی مدد سے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے لوہا منوایا ہے اس میں وزارت خارجہ کا ایک بہت بڑا کردار ہے انھوں نے اس سلسلے میں ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قیادت کو بھی سرا ہا ۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ میں پاکستان شطرنج فیڈریشن کے نما ئندوں کو شطرنج کے کھیل کے فروغ اور ترقی کے لیے کوششوں پر تعریف کی انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو تخلیقی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔ یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اس وقت جن چیلنجز کا سامنا ہے اس کے لیے نوجوانوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے ایسے مواقع پیدا کرے جس سے ملک کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جس کی بدولت نوجوانوں کو زیادہ با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں