اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی جانب سے بیرون ملک انڈسٹری کا قیام اور سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند اقدامات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اسلام اباد میں اپنی رہائش گاہ پر ناشواگروپ کے ڈائریکٹر سمیر منیر شیخ سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے خصوصی ملاقات کی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ پاکستانی ملک کے لیے زر مبادلہ کمائیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں ناشوا گروپ کا قیام ہمارے لئے خوشی کا باعث ہےجس پر ناشوا گروپ کے تمام ٹیم ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، صنعت کاروں کو چاہیے کہ وہ خیبر پختونخوا کا رخ کریں۔