اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے 31 جولائی 2025 کو چین میں ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ (PRSS) کے لانچ کا اعلان کیا ہے۔ یہ تاریخی مشن پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کے حصول میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے جو زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں کو وسعت دے گا۔ جدید ترین امیجنگ سسٹمز سے …
پاکستان جدید ترین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے 31 جولائی 2025 کو چین میں ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ (PRSS) کے لانچ کا اعلان کیا ہے۔
یہ تاریخی مشن پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کے حصول میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے جو زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں کو وسعت دے گا۔
جدید ترین امیجنگ سسٹمز سے لیس سیٹلائٹ زراعت اور شہری منصوبہ بندی سے لے کر ماحولیاتی نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ تک قومی ایپلی کیشنز کو سپورٹ کرے گا ۔اس کا کردار سیلاب، زلزلوں، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئر پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی کے اثرات کی پیشین گوئی اور تخفیف کرنے میں بھی اہم ہو گا جبکہ وسائل کے انتظام کے لیے باخبر فیصلوں کو قابل بھی بنائے گا۔
یہ سیٹلائٹ قومی ترقیاتی پروگراموں جیسے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور جغرافیائی نقشہ سازی میں بھی مدد کرے گا۔








