ایف پی سی سی آئی، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونائٹڈ بزنس گروپ کی کامیاب تین روزہ بین الاقوامی نمائش پر پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کو مبارکباد

لاہور ۔ 14 جولائی (اے پی پی) ایف پی سی سی آئی، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونائٹڈ بزنس گروپ نے انٹیریئرز پاکستان کے نام سے کامیاب تین روزہ بین الاقوامی نمائش پر پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کو مبارکباد دی ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر طفیل نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ انٹریئرز پاکستان کے …

لاہور ۔ 14 جولائی (اے پی پی) ایف پی سی سی آئی، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونائٹڈ بزنس گروپ نے انٹیریئرز پاکستان کے نام سے کامیاب تین روزہ بین الاقوامی نمائش پر پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کو مبارکباد دی ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر طفیل نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ انٹریئرز پاکستان کے نام سے فرنیچر کی نمائشوں کا سلسلہ پاکستان کی فرنیچر کی صنعت کو اندرون ملک اور بیرون ملک فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نمائشوں سے سیاحت کی صنعت اور چھوٹے کاروباری اداروں کو فروغ مل رہا ہے ، یہ بین الاقوامی تجارت و سرمایہ کاری کیلئے پلیٹ فارم فراہم کررہی ہیں اور ان سے تجارتی تعاون اور تخلیق کے درمیان روابط کو فروغ مل رہا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان فرنیچرکونسل ملک کی اقتصادی خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور یہ پاکستان میں فرنیچر تیار کرنے والے اداروں کوکاروبار کیلئے سازگارماحول اور بین الاقوامی خریداروں تک رسائی فراہم کررہی ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply