22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، بیشتر حصوں میں گرمی...

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، بیشتر حصوں میں گرمی اور حبس برقرار رہے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوب مشرقی/شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھو ہار سمیت جنو ب مشرقی سندھ،شمال مشرقی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےتاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔اس دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں 14، مالم جبہ 2 اور بابوسر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق دادو، دالبندین میں درجہ حرارت 45اورنوکنڈی میں44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں