صدر آصف علی زرداری جمہوری استقامت کی علامت ہیں،وزیر منصوبہ بندی بلوچستان

کوئٹہ۔ 28 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سکریٹری اطلاعات اور وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں صدر آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری جمہوری استقامت کی علامت ہیں۔ پاکستان کھپے سے لے کر تاریخی 18ویں آئینی ترمیم تک، انہوں نے نہ صرف صوبوں کو بااختیار …

کوئٹہ۔ 28 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سکریٹری اطلاعات اور وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں صدر آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری جمہوری استقامت کی علامت ہیں۔ پاکستان کھپے سے لے کر تاریخی 18ویں آئینی ترمیم تک، انہوں نے نہ صرف صوبوں کو بااختیار بنایا بلکہ آئین کی بالادستی کو بھی یقینی بنایا، سیاسی انتقام کے بجائے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا اور نئی نسل کی قیادت کی سیاسی تربیت کی۔ ظہور بلیدی نے صدر زرداری کی صحت و درازی عمر کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔