الیکشن کمیشن میں عمر ایوب خان کے خلاف اثاثہ جات کے سال 2024ء کے گوشواروں کے کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے خلاف اثاثہ جات کے سال 2024ء کے گوشواروں کے کیس کی سماعت کل (منگل کو) ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق اس کیس کی سماعت 29 جولائی کو ہوگی۔ اسی روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 چترال واپردیر سے ایم این اے عبدلطیف خان کی آئین کے آرٹیکل …

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے خلاف اثاثہ جات کے سال 2024ء کے گوشواروں کے کیس کی سماعت کل (منگل کو) ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق اس کیس کی سماعت 29 جولائی کو ہوگی۔

اسی روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 چترال واپردیر سے ایم این اے عبدلطیف خان کی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کے کیس کی سماعت بھی ہوگی۔ان کے خلاف یہ درخواست 30 مئی 2025ء کے انسداد دہشت گردی کورٹ کے فیصلے کے تحت فضل الرحمن کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔