جمہوری نظام کا تسلسل پیپلز پارٹی کا مرہون منت ہے ، نیئر بخاری

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزسید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی عوامی جمہوری سیاسی جماعت ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیدِ پاکستان اور نوجوان قائد ہیں ،وہ پارلیمان کے اندر اور باہر آئین پارلیمان اور جمہوریت کی موثر آواز ہیں، وہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ،بے نظیر بھٹو شہید اور شہدا ء جمہوریت کے حقیقی سیاسی وارث ہیں ،قائد عوام ذوالفقار …

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزسید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی عوامی جمہوری سیاسی جماعت ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیدِ پاکستان اور نوجوان قائد ہیں ،وہ پارلیمان کے اندر اور باہر آئین پارلیمان اور جمہوریت کی موثر آواز ہیں، وہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ،بے نظیر بھٹو شہید اور شہدا ء جمہوریت کے حقیقی سیاسی وارث ہیں ،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوامی فلاح و بہبود کے عملی اقدامات اٹھائے ،سرزمین بے آئین کو آئین کا تحفہ دیا، پیپلز پارٹی نے آئین اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مختلف پارٹیوں کے متعدد کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر کیا ۔

انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی عوامی جمہوری سیاسی جماعت ہے ،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوامی فلاح و بہبود کے عملی اقدامات اٹھائے ،سرزمین بے آئین کو آئین کا تحفہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا یادگار کارنامہ ہے ،آئین پاکستان دینے والی پیپلز پارٹی نے آئین اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں ،پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام الناس کو زبان اور حق ملکیت وحق حاکمیت ملا ،پیپلز پارٹی عوام الناس کی نمائندہ جماعت ہے ،عوامی طبقات کو سرکاری ،حکومتی اور سیاسی معاملات میں براہ راست شریک کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکنوں کو چیئرمین سینٹ ،وزیراعظم اور آئینی عہدوں پر فائز کرتی ہے ،بے نظیر بھٹو شہید نے خواتین کو بااختیار بنانے اور محروم طبقات کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے ،صدر مملکت آصف زرداری نے آئین میں سے آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ کیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امید پاکستان اور نوجوان قائد ہیں ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمان کے اندر اور باہر آئین پارلیمان اور جمہوریت کی موثر آواز ہیں ،وہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ،بے نظیر بھٹو شہید اور شہدا ء جمہوریت کے حقیقی سیاسی وارث ہیں ۔اس موقع پر متعدد رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔