اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے رکن اکرم عابد قریشی کے برادر نسبتی چوہدری محمد فیاض کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی وفات کو اہل خانہ کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ دکھ …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی اکرم عابد قریشی کے برادر نسبتی کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے رکن اکرم عابد قریشی کے برادر نسبتی چوہدری محمد فیاض کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی وفات کو اہل خانہ کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اکرم عابد قریشی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم چوہدری محمد فیاض کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔









