نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):پاکستان اور مصر کے درمیان گہرے اور تاریخی دو طرفہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے طبی، معدنیات، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں وسیع البنیاد تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو دو ریاستی حل …

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):پاکستان اور مصر کے درمیان گہرے اور تاریخی دو طرفہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے طبی، معدنیات، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں وسیع البنیاد تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔

انہوں نے پاکستان اور مصر کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے، اقتصادی انضمام کو فروغ دینے اور تجارت میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا۔کثیرالطرفہ فورمز پر جاری تعاون کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ عبدالعاطی نے پاکستان کو اس ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

فلسطینی عوام اور ان کے جائز کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے انسانی بنیادوں پر بلارکاوٹ رسائی، اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اور دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے بامقصد اور تعمیری نتائج کی امید ظاہر کی۔